Direct and Indirect Speech

آپ نے دیکھا کہ پہلے طریقہ میں کہنے والےشخص کے الفاظ کو ہوبہو بتایا جا رہا ہے لیکن دوسرے طریقہ میں کہنے والے کے الفاظ میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے بتایا جارہا ہے۔ دونوں جملوں کے معنی یا مفہوم میں کوئی فرق نہیں ہوتا،صرف بتانے کے انداز مختلف ہیں۔

اگر ایک شخص کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ کو ہوبہو کسی کے سامنے بتائے جائیں ، تو اِسے Direct Speech کہا جاتا ہے۔
اگر ایک شخص کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے کسی کے سامنے بتائے جائیں ،تو اِسے Indirect Speech کہا جاتا ہے۔

Direct speech کو Indirect speech میں تبدیل کرنے کے rules کو سیکھنے سے پہلے یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ جملہ کا پہلا حصہ (e.g. He said. She said.) کو reporting verb کہا جاتا ہے۔ جملہ کے دوسرے حصہ کو جو “inverted commas” میں بند ہوتا ہے،اُسے reported speech کہا جاتاہے۔

Direct Speech کو Indirect Speech میں تبدیل کرنے کے rules مندرجہ ذیل ہیں۔

Direct Speech میں کہنے والے کے الفاظ inverted commas یا quotation marks کے اندر ہوتے ہیں لیکن Indirect Speech میں کہنے والے کے الفاظ کو inverted commas یا quotation marks میں بند نہیں کیا جاتا۔